BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2009, 01:10 GMT 06:10 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
اسرائیل اور امریکہ پر شدید تنقید
 

 
 
جنرل اسمبلی کے صدر میگوئیل ڈی ایسکوٹو براکمین: فائل فوٹو
جنرل اسمبلی کے صدر نے غزہ میں فوراً فوجی کارروائی بند کرنے پر زور دیا ہے
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے امریکہ اور اسرائیل پر غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے شدید تنقید کی ہے۔

جنرل اسمبلی کے صدر میگوئیل ڈی ایسکوٹو براکمین نے اقوامِ متحدہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوم متحدہ کو یونائٹیڈ نیشنز یا اتحاد اقوام عالم ہونا چاہے نہ کہ ’سبجوگيٹيڈ نیشنز‘ یا ’پچھاڑی ہوئي اقوام۔‘

جنرل اسمبلی کے صدر اقوامِ متحدہ کے چارٹر کا کتابچہ اور اسرائیل کی وزیر خارجہ تسیپی لیونی کے بیان کی نقل بھی اپنے ساتھ لائے تھے۔

انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کا بیان میڈیا کے سامنے پڑھا جس میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں فوجی کارروائی کے ذریعے اپنے بنیادی سفارتی مقاصد کے لیے وقت درکار ہے۔

 وقت درکار کس لیے؟ تاکہ وہاں بیگناہ لوگوں کی مزید ہلاکتیں ہوں، مزید تباہی ہو اور ان کے لیے مزید مصائب پیدا کیے جا سکیں
 
جنرل اسمبلی کے صدر میگوئیل ڈی ایسکوٹو

جنرل اسمبلی کے صدر نے اسرائیل پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ’وقت درکار کس لیے؟ تاکہ وہاں بیگناہ لوگوں کی مزید ہلاکتیں ہوں، مزید تباہی ہو اور ان کے لیے مزید مصائب پیدا کیے جا سکیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ کے خیالات امریکی وزیرِ خارجہ کونڈولیزا رائس کے ان الفاظ سے ملتے جلتے ہیں جو انہوں نے دو ہزار چھ میں لبنان میں اسرائیلی مداخلت کے دوران امریکہ کو وقت درکار ہونے کے متعلق کہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پر حملوں کے موجودہ وقت کا تعین ناممکن بات نہیں کیونکہ وہ وہاں جو چاہتے تھے ہیں وہ صدر بش کے جانے سے پہلے پورا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر بش نے جتنا نقصان امریکہ کو پہنچایا ہے وہ اسکے دشمن بھی اسے نہیں پہنچا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کے اصولوں سے دھوکہ ہوا ہے۔

انہوں نے یروشلم میں یہودی مبلغوں کے ایک گروپ کی طرف سے اسرائیل کیخلاف غزہ کے حق میں مظاہرے کی ایک تصویر بھی میڈیا کو دکھائي۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد