BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 March, 2009, 08:11 GMT 13:11 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
سری لنکا:دھماکے میں دس ہلاک
 
فائل فوٹو
تامل ٹائیگرز کئی بار حکومتی اہلکاروں پر خودکش حملے کرچکے ہیں
جنوبی سری لنکا میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم دس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دھماکے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں اور زخمیوں میں کابینہ کے ایک وزیر بھی شامل ہیں۔

سری لنکا میں وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملہ تامل ٹائیگرز نے کیا ہے۔ وزارت دفاع کی ویب سائٹ کے مطابق ’ ایل ٹی ٹی ای کے خود کش بمبار نے ماترا ضلع میں گوڈاپیٹیا کی ایک مسجد میں دھماکہ کیا ہے۔‘

ماترا دارالحکومت کولمبو سے جنوب کی طرف ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے کئی وزراء ایک مسجد میں ہورہی تقریب میں شریک ہونے گئے تھے تبھی دھماکہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق یہ تقریب عید میلاد النّبی کے موقع پر تھی اور جشن کی شکل میں جلوس مسجد کی طرف جارہا تھا۔

ملک کے وزير تیل ایچ ایم فوزی بھی جائے حادثہ پر موجود تھے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بمبار کا نشانہ دراصل وزیر تھے جو ایک جلوس کے ساتھ مسجد جارہے تھے۔’چھ وزراء وہاں تھے اور دہشتگردوں نے اس موقع کو ہمیں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ صرف ایک وزیر مہندا ویجئےسیکرا زخمی ہوئے ہیں اور جائے واردات سے سات لاشیں ملی ہیں۔‘

مہندا وجئے سیکرا سری لنکا میں ڈاک اور ٹیلی کمیونیکشن کے وزیر ہیں۔

سری لنکا میں تمل باغی گزشہ کئی عشروں سے ایک علحیدہ ریاست کے لیے مسلح جد و جہد چلا رہے ہیں۔گزشتہ کچھ مہینوں میں فوج نے تامل باغیوں کے خلاف زبردست کارروائی کی ہے اور انہیں زبردست کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد