BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 March, 2009, 09:50 GMT 14:50 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
الاباما فائرنگ میں دس ہلاک
 
الاباما فائرنگ
حملہ آور نے فائرنگ کے بعد اپنی جان بھی لے لی
امریکہ کی جنوبی ریاست الابامہ کے دو شہروں میں اندھا دھند فائرنگ کے واقعات میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے چار مختلف واقعات ہوئے جس کے بعد حملہ آور نے اپنی جان لے لی۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے سیمسن شہر میں ایک پٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی اس کے بعد اس نے ایک گھر پر حملہ کیا جہاں پانچ لوگ ہلاک ہوئے۔پٹرول پمپ پر ایک عورت کو گولی لگی۔ اس کے بعد حملہ آور انیس کلومیٹر دور جنیوا شہر چلا گیا۔

پولیس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ قریبی شہر جنیوا میں ایک دکان میں مزید ہلاکتیں ہوئیں۔ عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آور نے دکانوں پر حملے سے پہلے کئی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایک موقع پر پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑی اس کی گاڑی مکجیں دے ماری جس کے بعد ان میں گولیوں کا تبادلہ ہوا۔

رائٹرز کے مطابق جنیوا میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار کی بیوی اور بچہ بھی شامل ہیں۔ ان حملوں میں کئی لوگ زخمی ہوئے۔ ابتدائی طور حملے کی وجہ نہیں معلوم ہو سکی۔

سیمسن دو ہزار لوگوں کی آبادی کا شہر ہے جبکہ جنیوا کی آبادی کی چار ہزار چار سو ہے۔ یہ دونوں شہر فلوریڈا کی سرحد کے قریب ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
قاتل کی آخری ویڈیو
19 April, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد