قذافی کے بیٹے، کوئی مصدقہ اطلاع نہیں

کرنل قذافی کے دو بیٹوں سیف السلام اور معتصم کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔

سرت سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سیف السلام نے ایک قافلے کی صورت میں فرار ہونے کی کوشش کی لیکن قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے اس قافلے کو گھیرے میں لے لیا۔

قبل ازیں قومی عبوری کونسل کے جنگجوؤں نے کہا تھا کہ معتصم زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔