جنسی زیادتیوں کی دوبارہ تفتیش کا حکم

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کے سرکاری کمیشن نے ایک ہی گاؤں میں درجنوں خواتین کے ساتھ فوجیوں کی جنسی زیادتیوں کے معاملہ کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے۔

اس سلسلے میں باقاعدہ حکم نامہ جمعرات کو جاری کیا جا رہا ہے۔

تیئیس فروری اُنیس سو اکیانوے کو سرینگر کے شمال میں سو کلومیٹر دور کپوارہ ضلع کے کنن پوشپورہ گاؤں میں بھارتی فوجی اہلکاروں نے تلاشی مہم کےدوران کم از کم تیس خواتین کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی طور جنسی زیادتی کی۔

حقوق انسانی کے سرکاری کمیشن نے شعبہ قانون کے اُسوقت کے سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے، کیونکہ انہوں نے حکومت کو یہ معاملہ خارج کرنے کا مشورہ دیا تھا۔