پاکستان مستحکم پوزیشن میں

ابوظہبی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں دو سو چالیس رنز سے زائد کی برتری حاصل کر لی ہے اور اس کی چھ وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس وقت گزشتہ روز اپنی سنچری مکمل کرنے والے توفیق عمر کریز پر موجود ہیں اور ان کا ساتھ اسد شفیق دے رہے ہیں۔