کراچی ایٹمی بجلی گھر بند کر دیا گیا

کراچی میں واقع ایٹمی بجلی گھر کو بھاری پانی کے اخراج کے بعد غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے اس واقعے کی ابتدائی رپورٹ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو بھیج دی ہے، جس میں واقعہ کی نوعیت معمولی بیان کی گئی ہے۔

کراچی سے پندرہ میل دور ساحل سمندر پر واقع کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں بدھ کو اس وقت عارضی ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی جب ایک پائپ سے ’ہیوی واٹر‘ خارج ہوا تھا۔