نیب سربراہ کی تقرری چیلنج

پاکستان مسلم لیگ نواز نے ہفتے کو سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تقرری کو چیلنج کردیا ہے۔

ریٹائرڈ ایڈمرل فصیح بخاری کو حال ہی میں قومی احتساب بیورو یعنی نیب کا چیئرمین تعینات کیا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔