معمر قذافی کا پوسٹ مارٹم آج

طبی ماہرین لیبیا کے رہنماء کرنل قذافی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کر چکے ہیں۔

لیبیا کی عبوری حکومت کے حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کو جرائم کی بین الاقوامی عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے تحت کیا گیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی کمشنر برائے انسانی حقوق نے معمر قذافی کی ہلاکت کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اس وقت آیا جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ قذافی کو حراست میں لینے کے بعد گولی ماری گئی تھی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ معمر قذافی اور ان کے بیٹے معتصم کب اور کہاں دفن کیا جائے گا۔