سعودی عرب کے ولی عہد انتقال کر گئے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز امریکہ کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیز نیو یارک کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کو سرطان کا مرض تھا۔ وہ سعودی عرب کے تقریباً پچاس سال وزیر دفاع تھے۔

سعودی ٹی وی کے مطابق ان کی تدفین منگل کو سعودی عرب میں کی جائے گی۔