امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت امریکہ کوریائی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کی تلاش دوبارہ شروع کر سکے گا۔

امریکی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت امریکی ٹیم شمالی کوریا کے دارالحکومت پینگ یانگ کے شمال میں امریکی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کی جائے گی۔

وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تلاش اگلے سال شروع ہو گی۔ امریکی ٹیم ایک سو کلومیٹر کے علاقے میں باقیات کو تلاش کریں گے جہاں خدشہ ہے کہ تقریباً دو ہزار امریکی فوجی لاپتہ ہوئے تھے۔