’بھارتی ہیلی کاپٹر واپس بھیج دیا گیا‘

پاکستان کی فوج نے کہا ہے کہ بھارت کے جس فوجی ہیلی کاپڑ کو پاکستانی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں اتار لیا تھا واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا تھا کہ شمالی علاقے سکردو میں ایک بھارتی ہیلی کاپٹر کو فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اتار لیا گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار پائلٹ سمیت چار اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تام بعد میں فوج کے ترجمان نے کہا کہ اہلکاروں کو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے۔