’قذافی کی لاش کی تدفین‘

لیبیا میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو علی الصبح کرنل قذافی، ان کے بیٹے اور وزیر دفاع کی لاشوں کو کسی نامعلوم مقام پر دفنا دیا گیا ہے۔

قبل ازیں کرنل قذافی، ان کے بیٹے اور قریبی ساتھی کی لاش کو پیر اور منگل کی درمیانی شب کو مصراتہ کے سرد خانے سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق عبوری حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کرنل قذافی کی لاش کو خاموشی سے دفنایا گیا۔

قذافی کی لاش کو صحرا میں کسی نامعلوم مقام پر دفنایا گیا تاکہ ان کی قبر کو مزار نہ بنا لیا جائے۔

کرنل قذافی کی لاش خراب ہونا شروع ہو گئی تھی اور اس مزید رکھا نہیں جا سکتا تھا۔

اسی بارے میں