سانحہ خروٹ آباد: پولیس اہلکار برطرف

بلوچستان پولیس نے سانحہ خروٹ آباد میں ملوث ان دو پولیس افسران کے جن پر پانچ چیچن باشندوں کی ہلاکت کا الزام تھا، خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

بلوچستان پولیس کی جانب سے منگل کو جاری ہونے والے ایک حکم کے تحت تھانہ ائیرپورٹ کوئٹہ سے ایس ایچ او فضل الرحمان اور اے ایس آئی رضا خان کو بر طرف کر دیا گیا ہے۔

ان دونوں پولیس افسران پر الزام تھا کہ انہوں نے سترہ مئی سنہ دو ہزارگیارہ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں اس وقت پانچ غیر ملکی باشندوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ کچلاک سے ایک گاڑی میں کوئٹہ داخل ہو رہے تھے۔ اس واقعہ میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق روس اورچیچنیا سے تھا۔

اسی بارے میں