اٹلی میں بارشوں کے باعث کئی افراد ہلاک

اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودوں کے گرنے کی وجہ سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔

زیادہ متاثرہ علاقے لِیگُوریا اور تُسکینی ہیں جہاں کئی پل پانی کے ساتھ بہہ گئے ہیں، سڑکیں درخت گرنے کے باعث بند ہیں اور گاڑیاں الٹ گئی ہیں۔

ان علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہے۔ متاثرہ علاقوں سمیت بعض جنوبی علاقوں میں بھی آئندہ ایک ہفتے تک شدید بارش کا امکان ہے۔