عرب لیگ وفد کی بشار الاسد سے ملاقات

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اعلٰی سطح کے ایک وفد نے صدر بشار الاسد سےشام میں جاری بحران کے خاتمے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی ہے۔

وفد کے سربراہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ حمد التھانی کے حوالے سے شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ بات چیت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اتوار کوایک اور ملاقات ہو گی۔

دریں اثنا شام کے حکام نے دارالحکومت دمشق میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی تاکہ صدر بشارالاسد کی حمایت کا اظہار کیا جا سکے۔ اس کے جواب میں صدر کے مخالفین نے شام بھر میں عام ہڑتال کی۔