سیلاب: بنکاک میں بھگدڑ

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں سیلاب کے خطرے کے باعث لوگ شہر چھوڑ چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بنکاک کے مرکزی دریا میں پانی کی سطح نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سیلاب کا پانی مسلسل دریا میں آ رہا ہے۔ حکام نے بڑی لہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

زیادہ لوگوں کے ایک ساتھ شہر چھوڑنے کو کوششوں کی وجہ سے شہر کی سڑکوں پر گاڑیوں کو نکلنے کا راستہ نہیں مل رہا۔