نوشہرہ: پولیس موبائل پر حملہ، دو ہلاک

پاکستان کے صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں پولیس موبائل پر ہونے والے ایک مبینہ خود کش حملے میں ایس ایچ او سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ مردان رسالپور روڈ پر جمعہ کو پیش آیا۔

پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ رسالپور، اجمیر شاہ اس خود کش حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہلکار کے مطابق ایس ایچ او اجمیر شاہ گزشتہ کچھ عرصے سے طالبان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔

اجمیر شاہ نے طالبان کے خلاف آخری کارروائی اکوڑہ خٹک کے علاقے میں کی تھی جس میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر قاری باسط مارے گئے تھے۔