جنوبی سوڈان: باغیوں کے حملے میں 75 ہلاک

جنوبی سوڈان میں تیل سے مالا مال علاقے یونٹی سٹیٹ میں باغیوں کے حملے میں کم از کم پچہتر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جولائی میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے بعد یہ بدرترین پرتشدد کارروائی تھی۔

ایک فوجی افسر نے بی بی سی کو تصدیق کی کہ اس حملے میں پندرہ عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

باغی ساوتھ سوڈان لبریشن آرمی کا کہنا ہے کہ میوم شہر کا کنٹرول ان کے پاس ہے تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

باغیوں کے کچھ دھڑوں نے سابق باغیوں سے سمجھوتہ کر لیا ہے، سابق باغیوں نے اب جنوبی سوڈان میں حکومت قائم کی ہے۔

تاہم اب بھی چند باغی دھڑوں کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بدعنوانی اور ابتر حالات کے خلاف جد و جہد کر رہے ہیں۔