حسنی مبارک کا ٹرائل مؤخر

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف مقدمے کی کارروائی کو دسمبرکے آخر تک مؤخر کر دیاگیا ہے۔

سابق مصری صدر اور ان کے کچھ ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نےمظاہرین کو مارنے کا حکم دیا تھا۔

مصر میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ کیا سابق صدر کا ٹرائل کرنے والے ججوں کو تبدیل کیا جائے یا نہیں۔مظاہروں میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے وکلاء نے ججوں پر اعتراضات کیے ہیں