صنعا کے ہوائی اڈے پر دھماکے

یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایوی ایشن حکام اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے الديلامي میں ہونے والے دھماکوں سے دو طیاروں کو آگ لگ گئی ہے۔

دھماکوں کے بعد ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے اور پروازوں کو دوسرے شہر عدن کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

اس واقعہ میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے اور نہ ہی دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں پتہ چلا ہے۔

واضح رہے کہ یمن میں جنوری سے صدر علی عبداللہ صالح کے تینیس سالہ اقتدار کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔