فلسطین یونیسکو کی رکنیت کا خواہاں

اقوامِ متحدہ کی ثقافتی و سائنسی تنظیم یونیسکو میں فلسطین کی بطور رکن شمولیت پر پیر کو پیرس میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

اسرائیل فلسطین کی یونیسکو میں شمولیت کا مخالف ہے جبکہ امریکہ نے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو رکن بنایا گیا تو وہ تنظیم کی مالی مدد میں کمی کرے گا۔

فلسطین کی جانب سے یونیسکو کا رکن بننے کی درخواست کو اس کی بطور ریاست اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت پر سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

عالمی رہنماؤں کا خیال ہے کہ یہ فلسطین کی جانب سے عالمی پہچان بنانے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔