لیبیا کے نگراں وزیراعظم نامزد

لیبیا کی نگراں قیادت نے عبدالرحیم الکیب کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزد کردیا ہے۔

مسٹر الکیب کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ملک کی قومی عبوری کونسل کے مقبول رہنما ہیں اور انہیں کونسل کے متفقہ امیدوار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

وہ اپنی کابینہ نامزد کریں گے اور ملک میں آئین ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کرائیں گے جو ملک کے لیے نیا آئین تیار کرے گی۔