پاکستان تین ملکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں منگل کو پاکستان اور بھارت کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے۔

تاہم پاکستان بہتر گول اوسط کی بنیاد پر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ میں دوسرا موقع تھا کہ پاکستان اور بھارت مدِمقابل تھے۔

دونوں ٹیموں کا پہلا میچ بھی برابر رہا تھا اور اس میچ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تصادم کے بعد ہاکی کی عالمی تنظیم نے کچھ کھلاڑیوں پر پابندی بھی عائد کی تھی۔

تین نومبر کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست ہے۔