ربانی کے قتل کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان نے سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے قتل کی تفتیش مشترکہ طور پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برہان الدین ربانی رواں برس ستمبر میں اپنی رہائش گاہ پر ایک خودکش حملے میں مارے گئے تھے۔

مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور ان کے افغان ہم منصب حامد کرزئی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

یہ ملاقات منگل کو ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے دوران ہوئی ہے۔

برہان الدین ربانی کی ہلاکت کے بعد دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔