شمالی وزیرستان، ڈرون حملے میں تین ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میرانشاہ میں ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی رات دس بجے کے قریب تحصیل میرعلی میں شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر دور مغرب کی جانب گاؤں مبارک شاہی سے نوراک جانے والی ایک مشکوک گاڑی کو امریکی جاسوس طیارے نے نشانہ بنایا۔

اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو غیر ملکی اور ایک مقامی شخص شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے سے دو میزائل داغے گئے جس سے گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والے دوغیر ملکیوں کی قومیت معلوم نہیں ہوسکی۔