برطانیہ: پانچ ہزار کالجوں پر پابندی

برطانیہ نے ملک کے تقریباً پانچ ہزار کالجوں کو یورپی یونین کے سوا کسی بھی دوسرے ملک کے طلبہ کو داخلے دینے سے روک دیا ہے۔

حکام کے مطابق بعض کالج طلبہ کی حاضری کا کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکے جب کہ ایک کالج تو طلبہ کے انرولمینٹ کی فہرست اور حاضری کا رجسٹر تک نہ پیش کر سکا۔

بی بی سی کے داخلی امور کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ طلبہ کو داخلے دینے سے روکنے کے ان اقدام کا مقصد امیگریشین کے نظام کے غلط استعمال کو روکنا اور غیریورپی تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے۔

اسی بارے میں