ترک وزیراعظم کی جرمنی پر تنقید

ترکی کے وزیرِ اعظم طیب اردگان نے ان کے ملک کو یورپی یونین کا ممبر بننے کی درخواست کی حمایت نہ کرنے پر جرمنی پر تنقید کی ہے۔

وزیرِ اعظم اردگان جرمنی اور ترکی کے درمیان ایک ملین ترک ورکرز کو جرمنی میں ’گیٹس ورکرز‘ کے طور پر کام کرنے کے ایک معاہدے کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر جرمنی میں موجود ہیں۔

دوسری جانب جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے جو ترکی کو یورپی یونین کا ممبر بنانے کی مخالف ہیں جرمنی میں رہنے والے خاندانوں پر جرمن معاشرے کا حصہ نہ بننے پر تنقید کی ہے۔