اردن: فیری میں آگ گئی

بحیرۂ احمر میں بارہ سو مسافروں کو لے جانے والی ایک فیری میں آگ لگنے کے بعد امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

اردن میں حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی اردن کی بندرگاہ عقبہ سے نوویبہ جارہی تھی کہ راستے میں اس میں آگ لگ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام بارہ سو مسافروں کو بحفاظت دیگر کشتیوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کشتی میں صرف عملے کے افراد موجود ہیں۔

حکام کے مطابق، آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ چند مسافروں کی دھویں کی وجہ سے طبیعت خراب ہونے پر انہیں طبی امداد دی گئی ہے۔