سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتح

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چار کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عمران، سہیل عباس، محمد توثیق اور شکیل عباسی نے گول کیے۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے مینیجر خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جیت قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے۔