اٹلی آئی ایم ایف کی نگرانی پر تیار

یوریی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اٹلی اپنی مالی اصلاحات کی آئی ایم ایف سے نگرانی کرنے پر تیار ہوگیا ہے۔

یورپی کمشن کے سربراہ جوزے مینوئل بارسو نےکہا ہےکہ اٹلی نے خود ہی آئی ایم ایف کی نگرانی کا مطالبہ ہے۔ جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل نے کہا ہے کہ اٹلی پر ہر چار ماہ بعد رپورٹ ترتیب دی جائے گی۔ اٹلی ان یورپی ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے۔