نائیجیریا میں ساٹھ ہلاک متعدد زخمی

افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرق میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں 60 سے زیادہ لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے ایک ترجمان نے کہا کہ زیادہ تر افراد دماتورو کے علاقے میں مارے گئے جہاں پولیس کے صدر دفتر، سرکاری دفاتر اور کئی گرجا گھروں پر حملے ہوئے ہیں۔

کل ہی ایک دما تورو کے قریبی شہر میڈو گوری میں خودکش دھماکے بھی ہوئے تھے جن میں بوکو حرام نامی اسلامی شدت پسند تنظیم کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔