’گرجا گھروں اور جدید معاشرے میں خلیج‘

آسٹریا میں رومن کیتھولک گرجا گھروں کے پادریوں کے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پادریوں کی کثیر تعداد گرجا گھروں میں فوری اصلاحات کی حامی ہے۔

آٹسرین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی جانب سے پانچ سو گرجا گھروں میں کرائے جانے والے اس سروے میں پتہ چلا کہ دو تہائی پادری یہ سمجھتے ہیں کہ گرجا گھروں اور جدید معاشرے میں ڈرامائی خلیج آچکی ہے۔

سروے کے مطابق، آدھے پادری اس حق میں ہیں کہ عورت کو بھی پادری ہونے کا حق دیا جانا چاہیے۔