کھٹمنڈو میں بدھ راہب کی خودسوزی

تبت کے ایک جلا وطن سے بدھ راہب نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں خود کو آگ لگا دی ہے۔

اس شخص نے خود کو تبت کے پرچم میں لپیٹا اور چین کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خود کو آگ لگا دی۔

موقع پر موجود لوگوں نے فوراً آگ بجھائی جس کے بعد وہ شخص فرار ہو گیا۔ یہ واقعہ کھٹمنڈو میں بدھ مذہب کی ایک عبادت گاہ کے سامنے پیش آیا۔

حالیہ مہینوں کے دوران جنوب مغربی چین میں بدھ مذہب کے روحانی پیشواؤں اور ننز کی جانب سے خودکشی کے کوشش کے بہت سے واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسا چین کی تبت سے متعلق پالیسیوں پر احتجاج کے طور پر کیا گیا ہے۔