لغمان میں بم دھماکہ، چھ ہلاک

افغانستان میں ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ دھماکہ مشرقی صوبے لغمان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام عام شہری تھے اور ان کی کار اس بم کا نشانہ بنی۔

ہلاک ہونے والوں میں پانچ مرد اور ایک عورت تھی۔