اسرائیلی جہاز کا غزہ کی پٹی پر حملہ

اسرائیل کے ایک جہاز نےغزہ کی پٹی پر ایک حملہ کیا ہے جس میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حملے میں حماس کی ایک سیکورٹی پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ وہاں سے اسرائیل میں راکٹ فائر کے جواب میں کیا گیا تھا۔ اس راکٹ حملے میں کوئی اسرائیلی باشندہ ہلاک و زخمی نہیں ہوا تھا۔