لیبیا:تیل کی پیدوار میں اضافہ

لیبیا کی نیشنل آئل کارپویشن کےسربراہ نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اسے جنگ سے پہلے کی سطح پر لانے میں ایک سال درکار ہو گا۔

نوری برییون نے قطر میں گیس برآمد کرنے والے ممالک کے اکنامک فورم پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لییبا کی تیل کی پیدورا دو لاکھ یومیہ بیرل سے بڑھ کی چھ لاکھ ہو چکی ہے لیکن اسے سولہ لاکھ بیرل یومیہ پر لانے میں ایک سال کا عرصہ درکار ہے۔

انہوں نے جنگ کے دوران تیل کی پیدوار کے ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے دوبارہ بحال کرنے میں سینکڑوں ملین ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

لیبیا جنگ سے قبل تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی مجموعی پیدوار کا دس فیصد حصہ پیدا کرتا تھا۔