حسنی مبارک کے حامیوں پر پابندی ختم

مصر کی اعلیٰ عدالت نے سابق صدر حسنی مبارک کی جماعت کے ممبران پر انتخابات میں حصہ لینے پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

مصر کی ایک ماتحت عدالت نے پہلے ان تمام افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی تھی جو سابق صدر حسنی مبارک کی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی میں شامل رہے ہوں۔صدر حسنی مبارک کے اٹھائیس سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد نیشنل ڈیموکریٹ پارٹی کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس کے ممبران نے دوسری سیاسی جماعتوں میں شرکت کر لی ہے۔

بعض نے آزاد امیدوار کے طور انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصر میں نومبر میں آزاد انتخابات کا عمل شروع ہوگا۔