ترک وزیراعظم کی شام پر تنقید

ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ شام کے مستقبل کی بنیاد کچلے ہوئے عوام کے خون پر نہیں رکھی جا سکتی۔

منگل کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت اپنے مخالفین کو قتل کر کے یا انہیں قید کر کے برقرار نہیں رہ سکتی۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترکی نے شام کے ساتھ تیل کی تلاش کا مشترکہ پروگرام معطل کر دیا ہے۔