ہندو ہلاکتیں:دو رکنی کمیٹی کی تشکیل

وفاقی کابینہ نے صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں تین ہندوؤں کے قتل کے مقدمے میں ہونے والی تفتیش اور پیش رفت سے متعلق دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے تین ہندوؤں کے قتل کے مقدمے میں وفاقی وزراء رحمان ملک اور خورشید شاہ کو نامزد کیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کریں اور مقدمے کے تمام ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں مائنارٹی کمیشن کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں۔