چودہ ٹن وزنی بم امریکی فضائیہ کے حوالے

امریکی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ہتھیاروں کے ذخیرے میں ایک نئے اور بہت بڑے بم کا اضافہ ہو گیا ہے۔

چودہ ٹن وزنی یہ بم حال ہی میں امریکی فضائیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔

میسیؤ آرڈیننس پینیٹریٹر نامی اس بم میں زیر زمین بنکرز کو تباہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت ہے۔

بی باون امریکی سٹیلتھ جہازوں کے ذریعے یہ بم ہدف پر گرایا جائے گا اور سٹلائیٹ اس کی رہنمائی کرے گا۔

ڈھائی ٹن دھماکہ خیز مواد کے ساتھ یہ بم پھٹنے سے پہلے کنکریٹ کی ساٹھ میٹر موٹی تہہ میں سوراخ کر کے اپنے ہدف تک پہنچ سکتا ہے۔