آسٹریلیا: طبی کارکن پر قتل کا مقدمہ

آسٹریلیا میں عمر رسیدہ افراد کے لیے قائم ایک ادارے میں آتشزدگی کے بعد پولیس نے ایک پینتیس سالہ مرد نرس پر قتل کا مقدمہ قائم کیا ہے۔

جمعے کے روز پیش آئے اس حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد شدید زخمی ہوئے تھے۔ سڈنی میں قائم اس ادارے میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کاروائی میں سینکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا۔

پولیس اس واقعے کو مشکوک قرار دے رہی ہے کیونکہ آگ دو مختلف مقامات پر بھڑکی۔