امریکہ: دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری

امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو نیویارک میں کئی مقامات پر بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

نیویارک کے میئر مائیکل بلومبرگ کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص پولیس کی گاڑیوں، ڈاکخانوں اور بیرونِ ملک سے آنے والے فوجیوں پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص کا نام ہوزے پیمینٹل ہے اور یہ القاعدہ کا ہمدرد ہے۔