سپین انتخابات: حکمراں سوشلسٹ پارٹی کی ہار

ہسپانیہ کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ابتدائی نتائج سے واضح ہو گیا ہے کہ پاپولر پارٹی کو حکمراں سوشلسٹ پارٹی کے مقابلے میں زبردست کامیابی ملی ہے۔

پاپولر پارٹی کو مکمل اکثریت ملنے کے امکانات کو ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کے سربراہ ماريانو رہوے کو سپین کے قرض کے بحران سے نمٹنے کے لیے منصوبہ تیار کرنا ہوگا۔ ملک میں بے روزگاری کی شرح اکیس فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

سوشلسٹوں کی شکست کا مطلب ہے کہ اقتصادی بحران سے نبردآزما سپین پانچواں ایسا يوروزون ملک بن گیا ہے جہاں عوام نے حکمراں پارٹی کو انتخابات میں باہر کر دیا ہے۔

پاپولر پارٹی کے انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کی خبر کے بعد حامیوں نے سڑکوں پر جشن منانا شروع کردیا ہے۔