شام کے خلاف نئی قرارداد کی تیاری

اقوامِ متحدہ میں شام کے سفیر بشر جعفری نے کہا ہے کہ شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے لیے تیار کی جانے والی نئی قرارداد ان کے ملک پر سیاسی اور سفارتی جنگ تھوپنے کے مترادف ہو گی۔

برطانیہ کی جانب سے تجویز کی گئی عبوری قرارداد کو لے کر جرمنی اور فرانس اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے پاس منگل کو جائیں گے۔

بی بی سی نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اگر یہ قرارداد منظور ہوجاتی ہے تو شام اس کا پابند تو نہیں ہوگا لیکن اس معاملے کو دوبارہ سلامتی کونسل میں لایا جاسکے گا۔