بحرین: طاقت کے بے جا استعمال کا اعتراف

بحرین کی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے اس سال کے آغاز پر جمہوریت پسند مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے جا استعمال کیا تھا۔

کابینہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سرکاری فورسز کی جانب سے لوگوں کے ساتھ زیادتی اور بدسلوکی کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور ایسے افراد کا احتساب کیا جائے گا جو اس کے ذمہ دار تھے۔

بحرین میں حکام کا کہنا ہے کہ فروری میں شروع ہونے والے مظاہروں میں کم سے کم چوبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تاہم دیگر اعداد و شمار ان ہلاکتوں کو چالیس تک بتاتے ہیں۔