’ایڈز سے ہلاکتوں میں اکیس فیصد کمی‘

اقوامِ متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار پانچ کے مقابلے میں ایڈز کے مرض سے ہلاکتوں کی شرح میں اکیس فیصد کمی ہوئی ہے۔

یو این ایڈز کا کہنا ہے کہ ایڈز سے ہلاکتوں کی موجودہ شرح سب سے کم رہی ہے۔ جبکہ سنہ انیس سو ستانوے میں یہ شرح سب سے زیادہ تھی۔

یو این ایڈز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ دو ہزار دس میں ایڈز میں مبتلا ہونے والے مریضوں کی شرح میں بھی اکیس فیصد کمی آئی ہے اور اس کی وجہ ایڈز کے مرض سے لوگوں میں آگاہی کا اجاگر کرنا ہے۔