چلی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ

چلی میں سینکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے گولے فائر کیے۔

چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں مظاہرین ایک سابق بریگیڈیئر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی پاداش میں جیل بھیجے جانے کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا۔

ان جھڑپوں میں اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کا اطلاع نہیں ہے۔