اٹلی: برلسکونی عدالت میں پیش

اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی ٹیکس چوری کے ایک مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئے۔

میلان میں ہونے والی سماعت میں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے میڈیا کے ایک سودے میں غیر قانونی طریقے سے ٹیکس کم ادا کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کو تین مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔ وہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعد پہلی بار کسی مقدمہ میں عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔