انڈونیشیا:فٹبال شائقین میں بھگدڑ، دو ہلاک

انڈونشیا میں فٹ بال کے شائقین میں بھگدڑ مچنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب جکارتہ میں ہونے والے جنوبی مشرقی ایشیائی گیمز کے دوران انڈونیشیا اور ملائیشیا کے درمیان فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔

بہت سے شائقین اسّی ہزار کی گنجائش والے فٹ بال سٹیڈیم میں ٹکٹ نہ ملنے پر غصّے اور جھنجھلاہٹ کا شکار تھے۔

بھگدڑ اس وقت مچی جب لوگوں کے ایک بڑے گروہ نے بغیر ٹکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنے کھلاڑیوں کو بکتر بند گاڑیوں میں میدان تک لے جانے کی درخواست کرنا پڑی۔

یہ میچ ملائیشیا نے پینلٹی شُوٹ آؤٹ پر جیت لیا۔